میلبورن: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز نہیں رہے، اُن سے یہ پوزیشن بھارت کے مڈل آرڈر بیٹر سوریا کمار یادیو نے چھین لی ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں جب کہ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد اب دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے کا تیسرا اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔
واضح رہے کہ رضوان اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جب کہ سوریا کمار یادیو نے بھارت کی جانب سے چند دلکش اننگز کھیلیں، جن کے طفیل وہ اس منصب پر فائز ہوئے۔