عدالت عظمیٰ کا چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس لے لیا۔
عدالت عظمیٰ نے نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت کے مقدمے کے تحریری فیصلے میں ازخود نوٹس لیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز (قانون) کے تحت ہی استعمال کرسکتے ہیں، نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے، کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟
معزز عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جب کہ رجسٹرار آفس کو ازخودنوٹس الگ سے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
جسٹس مشیر عالم نے چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا، جس میں خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

Chairman nabSupreme Court