سرحدی اضلاع میں چینی کی سپلائی پر پابندی عائد

اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کے دام تیزی سے اوپر جارہے ہیں۔ پڑوسی ملک کو چینی کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی اطلاعات ہیں۔ اس پر قابو پانے کی خاطر چمن سمیت سرحدی اضلاع میں چینی کی سپلائی پر پابندی عائد کردی گئی۔
ہول سیلرز کے مطابق افغان سرحدی پاکستانی علاقوں میں چینی نایاب ہوگئی ہے اور سرحدی شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
لیویز حکام کے مطابق چینی کے ٹرک مختلف مقامات پر روک دیے گئے ہیں۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ٹاسک فورس چینی سپلائی کا جائزہ لے رہی ہے۔

Rate HighestsmugglingSugarSugar ShortageSupply banned in border districts