اسلام آباد: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائے گی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملک بوستان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ہنڈی حوالہ کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ضمن میں تجویز دی، جس پر وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کا وعدہ بھی کیا ہے۔
ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک جا کر اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر اکٹھے کرکے حکومت کو دیں گے، ڈالر کے ریٹ کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائے گی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔