کراچی: سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔ پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان۔
ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی انکھ سے دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، 18 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔