کراچی: سندھ اور بلوچستان کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے۔
صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے گئے ہیں اور تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
تاہم اسکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بیشتر نجی اسکول 4 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمۂ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔