وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔
فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو ہونگی اور اساتذہ کو نہیں۔
خیال رہے کہ کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی تعلیمی ادارے بشمول اسکول کھل گئے ہیں۔
اسلام آباد کے اسکولوں میں پہلی سے ساتویں جماعت تک اسکولوں کی سطح پر امتحان لینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کی سطح پر ہوگا جس کا شیڈول آئندہ چند روز میں کیا جائے گا

Summer vacation Shedule announced for fedral education institutions