بشریٰ انصاری کی بہن اور معروف اداکارہ سنبل شاہد کورونا سے انتقال کر گئیں

ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ سنبل شاہد لاہور میں انتقال کرگئیں۔ ایک ماہ قبل ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ آج وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ 

اداکارہ سنبل شاہد معروف لکھاری احمد بشیر کی صاحب زادی اور ٹیلی وژن کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن تھیں۔ ان کی ایک بہن نیلم احمد بشیر ملک کی معروف افسانہ نگار ہیں۔

سنبل شاہد میں کورنا کی تشخیص کے بعد ان کی بہن بشریٰ انصاری نے عوام سے سنبل شاہد کی صحتیابی کے لیے دعاوں کی درخواست بھی کی تھی۔ ڈیڑھ سال قبل سنبل شاہد کے بیٹے شیراز کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ شیراز چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

اداکارہ سنبل شاہد نے پاکستان ٹیلی وژن کے بے شمار مبقل ڈراموں میں کردار ادا کرچکی  ہیں۔ انہوں نے  مختلف نجی چینلوں سے نشر ہونے والے ان گنت ڈراموں میں بھی کام کیا تھا۔

Actress Sumbul Shahid diesAhmed Bashir family faces new griefSister of Bushra Ansari Sunbul Shahid dies