پاکستان میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے، حالیہ اضافے کا ذمہ دار شوگر ملوں کو ٹھرایا جارہا ہے۔ہول سیل گروسرزایسوسی ایشن عبدالروف نے کہا کہ ہول سیل میں سو کلو چینی 9400 روپے سے بڑھ کر 9800 روپے ہوگئی ، حکومت شوگر ملز سے کاسٹ پر چینی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ہول سیل میں چینی 4 روپے مہنگی ہوئی ، جس کے بعد مارکیٹ میں فی کلو چینی 94 روپے سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی 105 سے 110 روپے فی کلومیں فروخت ہورہی ہے۔