ذخیرہ اندوز آزاد، چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک جاپہنچی

کراچی: ذخیرہ اندوز اور منافع خور قوم کو لوٹنے میں آزاد، چینی کے دام 200 روپے تک پہنچاڈالے۔ ملک میں مہنگائی کی لہر میں اضافے کے سبب مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔
چینی کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت 9 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
چینی کی قیمت میں اضافے کے باعث بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی اور عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
آٹا، گھی، چاول، چائے اور دالوں سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ کے دوران چینی کے نرخ میں 85 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Artificial ShortagePakistanPrice 200 Rupees Per KGSugar