کورونا ایس او پیز، سندھ میں سخت اقدامات کا اعلان

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس صورتحال کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا ،اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی، مارکیٹ اورریسٹورنٹ سیل کئے جائیں گے۔
انہو ں نے کمشنر کراچی سمیت تمام ڈویژنل کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈائون لگایا جائےاجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے پرائمری تک اسکول بند کرنے کی تجاویز دے دی ،سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافی کو نظر میں رکھتے اسکول بند کئے جائیں
انہو ں نے مزید تجویز دیتے ہوئے کہا انڈور ڈائننگ پر پابندی ، شادی ہال میں کم سے کم افراد کی شرکت اور ہفتے میں 2 روز کاروبار بھی مکمل بند کیا جائے

SindhStrict measures announced in Corona SOPs