ڈنمارک میں کانسی کی عجیب و غریب تلوار دریافت

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ایک میٹل ڈیٹیکٹرسٹ نے کانسی کی ایک لمبی تلوار دریافت کی ہے جو ایک قدیم رسم کے دوران ایس کی شکل میں موڑ دی گئی تھی۔
تلوار اور دیگر نوادرات کوپن ہیگن کے شمال مغرب میں ایک دلدل سے ملے ہیں۔ دریافت شدہ نوادرات قریباً ڈھائی ہزار سال قبل کانسی کے زمانے کے اواخر کی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک رسم کے طور پر دی گئی قربانی کا حصہ تھیں۔
قدیم نمونے دریافت کرنے والے میٹل ڈیٹیکٹرسٹ نے فوری ڈینش میوزیم گروپ رومو کو مطلع کیا۔
رومو کے ماہر آثار قدیمہ ایمل ونتھر اسٹروو نے کہا کہ میں اس کو ایک بہت ہی نایاب دریافت کے طور پر بیان کروں گا، کیونکہ یہ قدیم دور میں بھی عام نہیں تھی۔

DenmarkDiscoveredStrange bronze Sword