آبنائے ہرمز کی بندش: بھارت میں پٹرول، ڈیزل اور گیس کے لالے

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات خطے کے ملکوں پر پڑنے لگے ہیں۔ بھارت بے حد زیادہ متاثر نظر آتا ہے، جہاں پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ گیس کے بھی لالے پڑگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت ہوگئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے پٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آسام اور حیدرآباد میں شہری قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوگئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 2 منٹ میں پٹرول ڈلوا لیتے تھے لیکن اب آدھا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔
اسی طرح بھارت بھر میں ایل پی جی کے ذریعے کھانے پکتے ہیں۔ سو فیصد بھارتی اسی پر انحصار کرتے ہیں، ایل پی جی کی قلت کے باعث صورت حال خاصی گمبھیر ہوچکی ہے۔
دھیان رہے کہ بھارت پٹرولیم مصنوعات کا 50 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے درآمد کرتا ہے۔