پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان جاری ہےتفصِلات کے مطابق کاروبار کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس 1.37 فیصد اضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈبن گئے اور 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافے سے 47126 پر بند ہوا۔جبکہ کارعباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رحجان رہا اور اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 645پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100انڈیکس1.37 فیصد اضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی۔