اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 85700 کی نئی بلند ترین سطح چھونے میں کامیاب

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
100 انڈیکس نے کاروباری دن کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا اور انڈیکس 85 ہزار 717 کی نئی سطح عبور کرچکا ہے۔
100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
گزشتہ روز انڈیکس نے کاروباری دن میں پہلی بار 85 ہزار 47 کی بلند ترین سطح بنائی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے سے 84910 پر بند ہوا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بازار کا رجحان مثبت ہے، آئی ایم ایف معاہدے کی پہلی قسط بھی موصول ہوچکی جب کہ اب پاکستان نے ایک سال کے لیے 3.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض بشمول سعودی تیل کی سہولت کے حوالے سے وعدے حاصل کرلیے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کا رجحان کافی مثبت ہے۔

Index New High RecordPakistan Stock Exchange