کراچی: پیر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ ساز دن کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، اس روز کے آغاز میں ہی خاصی تیزی دیکھی گئی۔
پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزارپوائنٹس کی حد پار کرگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا۔
پی ایس ایکس میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
پاک- کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق کے مطابق معاشی امور میں آنے والا استحکام، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کی امیدیں اور پی آئی اے کی نج کاری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
ایلفا بیٹا کور کے سی ای او خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نج کاری سے حکومتی مالیات بہتر ہوئی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کو بھی اعتماد ملا ہے۔