پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح 48125 پوائنٹس پر آگیا ، اب تک 9.67 ارب روپے مالیت کے 39کروڑشیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ساڑھے چار سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا، اس دوران اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 48191 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100انڈیکس میں70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح 48125پوائنٹس پر آگیا۔کاروبار کے دوران اب تک 9.67 ارب روپے مالیت کے 39کروڑشیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔
یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈ بنے تھے ، ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا۔