کراچی: ایک اور تاریخ ساز دن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 914 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 914 پوائنٹس اضافے سے 95 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی اسٹاک ایکسچینج میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے۔