سیالکوٹ واقعہ، 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار

لاہور: سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری منیجر کے قتل میں ملوث 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، سیلفی لینے، ویڈیو بنانے اور پتھر لاکر دینے والے ملزمان بھی قانون کے شکنجے میں آگئے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے آئی جی پنجاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں مبینہ توہین مذہب پر سری لنکن فیکٹری منیجر کا قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں، 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار ہوچکے، 24 گھنٹے میں 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے، انصاف ناصرف ہوگا بلکہ ہوتا نظر آئے گا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا، پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی، جس میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزمان سمیت اب تک 112 ملزمان گرفتار کیے جاچکے، سیالکوٹ میں ایسے افراد جنہوں نے اشتعال دلایا، ان کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

سری لنکن شہریفیکٹری منیجرقتل کیسملزمان گرفتار