آخری ون ڈے، جنوبی افریقی سائیڈ پانچ اہم ارکان سے محروم

سنچورین: کل سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کھیلا جائے گا، جس میں جنوبی افریقی سائیڈ اپنے پانچ اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگی۔
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، انیرخ نورکیا، رباڈا اور این گییٹی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جو آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ چکے جب کہ پاکستان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان پیر میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔
تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹ سے ہرایا جب کہ دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

3rd ODIODI SeriesPakistanSouth Africa