دبئی میں دھماکوں کی آوازیں، آگ لگنے سے فضا میں دھویں کا راج

دبئی: جمعہ کی صبح دبئی میں دھماکوں کی اطلاعات کے بعد شہر کی فضا میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ آگ لگنے کے باعث گہرا سیاہ دھواں بلند عمارتوں کے اوپر تک پھیل گیا۔ حکام کے مطابق آگ شہر کے ایک صنعتی علاقے میں لگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے علاقے الکوز (Al Quoz) میں آگ بھڑکتی دیکھی گئی۔ اردگرد موجود لوگ آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔
پولیس نے غیر ملکی صحافی کو آگ کے مقام کے قریب جانے سے روک دیا۔ آگ ایک بند گلی (cul-de-sac) میں لگی تھی۔
دبئی میڈیا آفس، جو حکومت کی جانب سے بیانات جاری کرتا ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر بتایا کہ کامیاب دفاعی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے سے مرکزی دبئی میں ایک عمارت کے بیرونی حصے پر معمولی واقعہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سیاہ دھواں اتنا زیادہ تھا کہ وہ شہر کے مشہور لگژری ہوٹل برج العرب تک آسمان میں پھیلتا ہوا نظر آیا۔

; smoke fills the airdubaiSounds of explosions