دبئی: دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے صحافیوں کے مطابق ہفتے کو دبئی اور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دبئی میں دو جب کہ منامہ میں ایک دھماکے کی آواز سنائی دی جہاں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
دبئی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے کے باعث ایک “معمولی واقعہ” پیش آیا۔
دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صورت حال کو کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا گیا ہے اور اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔