کراچی: ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔
سونیا نے بتایا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دولہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔
سونیا نے مزید بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیوں کہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔