کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔
پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جب کہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں۔
سراج درانی نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بڑھادی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تمام صورت حال سے باخبر ہیں، کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے، ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھیں۔ دریں اثنا انہوں نے تمام ارکان کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی۔