گلوکار چاہت فتح علی خان کی اداکاری کی دُنیا میں انٹری

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر چاہت فتح علی خان نے گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
چاہت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پہلی فلم سبق کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ اسے عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
فلم سبق کی ہدایت کاری فراز احمد نے دی ہے اور اس کی کہانی دوسری شادی اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی دنیا کا احاطہ کرے گی۔
چاہت فتح علی خان فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے اور ان کے مخصوص اسٹائل کی وجہ سے ٹریلر کو لوگ بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان کا نیا گانا بدوبدی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے اور لاکھوں لوگ اس کو سن کر محظوظ ہوچکے ہیں۔

Chahat Fateh AliEntry in actingFilm Sabaqsinger