سندھ: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی، اب پولنگ28 اگست کو ہوگی

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملتوی کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکریٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پر کیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا۔
دھیان رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی۔

28 August new date for Pollingelection commission of pakistanLocal govt election cancelSindh