سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے

کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال کے لیے 14کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم 14کھرب روپےسےزائد ہوگا اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امن وامان کے لیے 105ارب، صحت کے لیے 172 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کے لیے 215 ارب اور کالج ایجوکیشن کے لیے 25 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹرانسپورٹ کے لیے 14 ارب، محکمہ بلدیات کے لیے 75 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیرغور ہے جب کہ محکمہ آبپاشی کا مجموعی بجٹ 53ا رب روپے مختص کیا جاسکتا ہے۔
بجٹ کے لیے سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس سہ پہر 3 بجے بلایاگیا ہے

Sindh Government Submit annual budget today in Assembly