سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عائد لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کر دیں

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کر دیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت صوبے میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام مذہبی اور سیاحتی مقامات پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
نوٹی فیکشن کے مطابق سینما، تھیٹرز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، مزاروں، مذہبی اور سیاحتی مقامات پر کورونا وائرس کی عائد کردہ پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی، ٹوررازم کے تحت ہوٹلز میں رہائش کی بھی اجازت دی ملی گئی ہے۔

LockdownSindh government