سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد واپس جا رہی تھیں۔
اس سے قبل خود ساختہ جلا وطنی کے بعد جب محترمہ بے نظیر بھٹو 18 اکتوبر2007 میں وطن واپس آئیں تو ان پر کراچی میں حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

Sindh government announces December 27 public holiday across the province