سندھ: یوم اقبال پر عام تعطیل اور دیوالی پر ہندو برادری کیلیے چھٹی کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے جمعرات 9 نومبر کو یوم اقبال اور اتوار 12 نومبر کو ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر اس کمیونٹی کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سیکریٹری خزانہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر تمام ہندو کمیونٹیز کو چھٹی دی گئی ہے۔
ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو نومبر کی تنخواہیں بھی ایڈوانس میں ادا کی جائیں گی۔

announceDiwali Holiday For HindusIqbal Daypublic holidaysindh govt