کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث تمام جامعات مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر برائے جامعات، بورڈز اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسی نیشن مکمل کروالیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکولوں کو بھی مزید ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پہلے سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ کے نئے اعلان کے بعد اسکول 30 اگست سے کھولے جائیں گے۔