کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال بڑا اسپتال ہے جو بغیر سربراہ کے ہے، عدالت نے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ، دو ماہ ہوگئے عدالت میں کیس چل رہا ہے، پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود فیصلہ کروں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو میں توہین عدالت کردوں گا، خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا۔