سندھ اسمبلی اجلاس، نئے مالی سال کا بجٹ منظور

کراچی: رات گئے سندھ اسمبلی اجلاس میں مالی سال 2022-23 کے 1713 ارب روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں اپوزیشن ارکان میں سوائے ایم کیو ایم کے کوئی بھی رکن اپوزیشن بینچوں پر نہیں تھا۔ بجٹ میں کٹوتی کے لیے جمع کرائی گئی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی تمام تحاریک ان کی ایوان میں عدم موجودگی پر مسترد کردی گئیں۔
قبل ازیں اجلاس 11 بج کر 55 منٹ پر 10 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا اور دوبارہ رات 12 بج کر 8 منٹ پر شروع ہوا اور صرف 15 منٹ کی کارروائی میں ایوان نے بجٹ کی منظوری دے دی۔

Budget approvedMidnightSindh assembly