سندھ: سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وغیرہ کی شوٹنگ فیس میں بڑی کمی

‏کراچی: وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ ثقافت و سیاحت نے بڑا قدم اُٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی اور برائیڈل شوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی کردی گئی۔
اس حوالے سے سیکریٹری کلچر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ فیسز کم کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔ فیسوں میں کمی سے سے سیاحتی مقامات مزید اجاگر ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کی واضح ہدایت ہے کہ سیاحتی، ثقافتی مقامات کے ذریعے سندھ کا مثبت چہرہ دنیا تک جانا چاہیے۔

Culture Minister SindhCulture Tourism DepartmentGovt of sindhShooting Fees ReduceZulfiqar Shah