آغا سراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔
ایوان کی کارروائی کے آغاز میں کوئٹہ دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں اور گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 خواتین کے جاں بحق ہونے پر ان کی مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی گئی۔
ایوان نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کے لیے بھی دعائے مغفرت کی۔ایوان میں پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے بھی دعا ہوئی۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن رابعہ خاتون نے پارٹی کے اسیر و لاپتا افراد کی بازیابی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعا کرائی۔ کارروائی کے آغاز میں اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان کو مطلع کیا کہ سندھ اسمبلی نے آج اپنے رواں پارلیمانی سال کے 100 دن مکمل کرلیے ہیں۔اسپیکر نے تمام ارکان کو مبارک باد بھی پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورت حال میں ایوان کو چلانا مشکل کام تھا۔ تمام ارکان نے تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

AGha Siraj Durranisindh assembly meeting