کراچی: سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل کل بروز منگل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا۔
یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صورت حال کی بہتری پر پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا، اسکولز کے تمام عملے کو ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔
کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کے کیسز بڑھنے پر اسکولوں کی بندش کا ملک بھر میں فیصلہ کیا گیا تھا،وبا کے کیسز کم ہونے پر آہستہ آہستہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔