کراچی: سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں تعطیل دی ہے۔
خیال رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔