کراچی: کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے اطلاق کے بعد نئی قیمت 200 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو اب صارفین کو منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اب سی این جی کی فی کلو قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ ستمبر 2021 میں پہلے سی این جی کی فی کلو قیمت 150 سے بڑھاکر 180 روپے کی گئی تھی، جو اب 200 روپے ہوگئی ہے، 11 روپے 86 پیسے فی کلوگرام جی ایس ٹی کو اب 21 روپے 77 پیسے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5 فیصد کیا جائے۔