سیالکوٹ واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے،تحقیقات نگرانی خود کررہاہوں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔
سری لنکن شہری کا قتل افسوسناک، 50 افراد کو گرفتار کر لیا، ترجمان پنجاب حکومت
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا قتل بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ اب تک 50 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، باقی کی شناخت کی جارہی ہے۔
حسان خاور نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد انصاف ہوگا۔

I am supervising the investigation myselfprime ministerSialkot incident is a source of embarrassment for Pakistan