کراچی: کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسینیشن سینٹرز بند کردئیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی کمی کے باعث چھوٹے ویکسینیشن سینٹرزکوبند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرزبند کیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے اہم بڑے ویکسینیشن سینٹرزمیں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسینیشن کی کمی ہے وہاں جلد ویکسین فراہم کردی جائے گی۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہی 40 ویکسینشن سینٹرزقائم کیے گیے تھے، 30 بند ہوگئے، ضلع غربی کے 21 ویکسینشن سینٹرزویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں، ضلع غربی میں قطر اسپتال میں قائم ماس سینٹر جو فعال رکھا گیا ہے جب کہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دئیے گیے۔