کراچی: سندھ میں شاپنگ مالز کو ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں اب شاپنگ مالز کو ہفتے اور اتوار کو بھی کھولا جاسکتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اگر شاپنگ مال کسی ہاٹ اسپاٹ پر ہوا تو اسے کھلا رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت سندھ نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز کو ہفتے اور اتوار کو بند رکھنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے۔