کراچی: گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے کار پر فائر کھول دیے، اس فائرنگ سے پی ٹی آئی لیبر ڈویژن کے صدر عیسیٰ خان اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
پوليس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ خاتون کو سر پر گولی لگی، ان کی حالت تشويش ناک ہے جب کہ عيسیٰ خان کو بازو پر گولی لگی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتيجہ لگتا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
عیسیٰ خان کے ابتدائی بیان کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان ںے حملہ کيا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملیر جامعہ ملیہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔