کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو بڑا صدمہ، اُن کی والدہ 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
فواد عالم کی جانب سے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی، انہوں نے بتایا کہ والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو انتقال کرگئی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کررہا ہوں۔
کرکٹر نے والدہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔