نئی دہلی: شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ نے انتہائی وثوق سے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔
شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اِن دنوں دبئی میں ہیں جب کہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے دھیان رہے کہ سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں، تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔