فواد چوہدری نے نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح کرادی

اسلام آباد: معروف اسپورٹس اینکر پرسن نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی رہائش گاہ پر دونوں کے درمیان صلح ہوئی۔ قبل ازیں نعمان نیاز نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے غیر مشروط معافی مانگی۔
اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیاز کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔
اس موقع پر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ شوبی (شعیب) مجھے افسوس ہے، جو پروگرام میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
دھیان رہے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز کے دنوں میں پی ٹی وی کے لائیو اسپورٹس شو کے دوران اینکر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔

Dr Nauman NiazFawad ChaudharyFriendshipHomeShoaib Akhtarصلح