شعیب اختر کی زندگی پر فلم، علی ظفر اور صبا قمر کاسٹ!

لاہور: کرکٹ کی دُنیا کے تیزترین بولرشعیب اختر کی زندگی پر کیو پروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر کی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیو پروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فلم میں مایہ ناز گلوکار و اداکار علی ظفر، اداکارہ صبا قمر اور ولی حامد شامل ہوں گے، فلم کو ڈائریکٹ قیصر فیروز کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ شعیب اختر فلم کا اعلان خود کریں گے اور اس سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تاہم فلم میں شعیب اختر کا کردار کون ادا کرے گا، اس حوالے سے معلومات کو ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ فلم کی 60 فیصد عکس بندی پاکستان اور40 فیصد بیرون ممالک میں کی جائے گی۔

#Ali Zafar#Saba Qamar#Shoaib Akhtar