اسلام آباد: پی ٹی آئی کی صف اول کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سینئر سیاست دان شیریں مزاری نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اب میرے بچے، والدہ اور میری صحت ترجیح ہے، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔ گزشتہ 10، 12 دنوں کے درمیان میری صحت خراب ہوگئی تھی۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، میں بھی 9 اور 10 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔
دھیان رہے کہ شیریں مزاری کو 9 مئی کے واقعات کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔