کراچی: شہر قائد کی قدیم درس گاہ اسلامیہ کالج خالی کرانے کے دوران بڑی ہنگامہ آرائی، عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے لیے بھاری نفری کے ساتھ پہنچا۔
عدالتی عملہ پولیس کے ہمراہ اسلامیہ کالج پہنچا تو طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور مزاحمت دکھائی گئی، پولیس کی جانب سے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ، لاٹھی چارج کیا گیا اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج پرائیویٹ پراپرٹی پر قائم ہے، ہم عدالتی بیلف کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچے ہیں، کالج کا قبضہ، کیس جیتنے والے ٹرسٹیز کے حوالے کیا جائے گا۔
اسلامیہ کالج کے باہر مظاہرین کو پولیس نے منشتر کردیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ دو سے تین طلبہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس اور عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کے اندر موجود ہے اور انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے۔