نانگا پربت سے واپسی پر گم ہونے والے شہروز کا پتا چل گیا

لاہور: گزشتہ روز نانگا پربت کی چوٹی سر کرکے بڑا اعزاز اپنے نام کرنے والے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف واپسی کے سفر کے دوران گم ہوگئے تھے، جن کا پتا چل گیا ہے۔
شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہروز کاشف چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں، شہروز اور ان کے ساتھی فضل کیمپ تھری کی طرف جا رہے ہیں۔
کاشف سلمان نے کہا کہ شہروز اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، شہروز کاشف اور ان کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری پہنچ رہے ہیں۔
والد شہروز کاشف نے مزید کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں۔

Nanga ParbatShehroze KashifYoungest mounter