اسلام آباد: پاکستان کے باصلاحیت کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
شہروز کاشف اورسربازخان نے دنیا کی 5 ویں بلند ترین چوٹی مکالو سرکرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ دونوں کوہ پیما ہفتے کی صبح 6 بج کر 56 منٹ پر نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی مکالو پر پہنچنے میں سرخ رو ہوئے۔
شہروز کاشف دنیا کے پہلے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے جنہوں نے دنیا کی 5 بلند ترین چوٹیوں پر ملکی پرچم لہرانے کا کارنامہ انجام دیاہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف مجموعی طورپر 23 دنوں میں 8 ہزار میٹر بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں اور شہروز کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سرکرنے کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گلگت کے سربازخان اب تک 11 بلند ترین چوٹیاں سرکرچکے ہیں۔